Thursday, 15 August 2013
پاکستان کو مستقبل کا شاہد آفریدی مل گیا
سہ ملکی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 180 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر کامران غلام کی سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنائے۔ کپتان سمیع اسلم 57، حسین طلعت 23، رافع احمد 35، حسن رضا جونیئر 71، سعود شکیل 29، وکٹ کیپر سیف اللہ خان 18، فرحان نذیر 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے۔ کامران غلام 102 رنز اور ظفر گوہر 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ باربر اور روڈز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی ٹیم 35 اوورز میں 189 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ہیگنز 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ظفر گوہر نے 3، ضیاء الحق فرحان نذیر اور حسین طلعت نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ کامران غلام کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
Labels:
Pakistan
gud
ReplyDelete